میڈیکل کیمپ

 

غربت کےخاتمے کے لئے جہاں بحیثیت مجموعی بڑے پیمانے پر منظم اور دور رس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہیں ہمدردی و غم خواری کا جذبہ چھوٹے پیمانے پر بھی بروئے کا ر لا یا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں خادم ویلفئیر سوسائٹی جذبہ خدمت خلق کے تحت کئی خدمات انجا م دے رہی ہے۔

رمضان المبارک کا مہینہ چونکہ انسانی ہمدردی کے جذبات کو اپنی انتہا ء تک پہنچا دیتا ہے اور انسا ن دن بھر بھو ک پیاس برداشت کرکے اس با ت کا تجربہ بھی حاصل کرتا ہے کہ ایک مخلص و ناچار فرد کے ایسی حالت میں کیا جذبات ہوسکتے ہیں ، اور وہ وسائل کی کمی کی وجہ سے جسمانی اور نفسیاتی کرب کی کس تکلیف دہ صورت حال سے گزرتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ سحر و افطار میں ایک شخص اللہ کی نعمتوں کا مشاہدہ کرکے نا صرف اس کا شکر ادا کرتا ہے بلکہ وہ ان محروموں کے لئے بھی ایسے انعامات کی تمنا کرتا ہے اور یہی جذبہ اسے خیرات، صدقات اور زکوٰ ۃ کے ذریعے نہ صرف اپنا فریضہ ادا کرنے کے قابل بناتا ہے بلکہ سماجی ذمہ داریوں میں اپنا حصہ ڈال کر معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔

الی بدحالی کی وجہ سے بسا اوقات معاشرہ کے غریب افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہونے کے باوجود امراض کی تشخیص کے لئے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے بعض اوقات عام اور قابلِ علاج بیماریاں بڑھ کر موذی اور جان لیوا بن جاتی ہیں۔خادم اپنے مسائل کے مطابق میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے ناصرف ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ایسے طبقہ کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچاتا ہے بلکہ حتی الوسع مفت میڈیکل ٹیسٹس اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔


Medical Camps
Time Line