نظامتِ حادثات اور ابتدائی طبی امداد

حادثہ چاہے قدرتی آفات مثلاً سیلاب ،زلزلہ، آگ، طوفان ،آتش فشاں وغیرہ کے نتیجہ میں آئے یا انسانی عمل مثلاً دھماکہ ،وبائی مرض وغیرہ کے نتیجہ میں آئے ،بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتا ہے۔انسانی جانوں کے ضیاع سے گھر اجڑ جاتے ہیں، سکول، ہسپتال ، بجلی ، پانی، سڑکوں کا نظام تباہ ہو جاتا ہے۔انسان کھلے آسمان تلے کھانے پینے ،تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رہ جاتے ہے۔جانوروں اور پودوں کی ہلاکت کے نتیجہ میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں قومیں خاص کر ترقی پذیر ممالک قومی سطح پر ان سے نمٹنے سے بر وقت قاصر ہو جاتی ہیں۔چنانچہ بیرونی ممالک اپنی امدادی ٹیمیں بھیجتےہیں۔مگر سب سے اہم کردار پھر بھی مقامی لوگوں کا ہوتا ہے۔کہ انکو وہاں کے لوگوں کے کلچر اور احساسات کا پتہ ہوتا ہے اور یہ انکو سب سے بہتر طور پر سنبھال سکتے ہیں

پاکستانی عوام انسانی اور اسلامی جذبے سے سرشار قومی اور بین الاقوامی سطح پر شروع سے اب تک یہ کردار ادا کرتی رہی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حادثہ کے بعد کے حالات کو معمول پر لانے کیلئے رضاکاروںکی مناسب تربیت کر کے منظم انداز میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلہ میں خادم ویلفئیر سوسائٹی جذبہ خدمت خلق کے تحت کئی مزید خدمات انجا م دے رہی ہے۔ تعلیمی میدان میں رہنمائی اور سکالر شپ پروگرام ہو یا فنی تعلیم کے لئے ووکیشنل سنٹر کا قیام ۔ خادم ویلفئیر سوسائٹی اپنے وسائل کے اند ررہ کر خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہیں۔ تین روزہ نظامتِ حادثات اور ابتدائی طبی امداد ورکشاپ بھی اسی سوچ کا پیش خیمہ ہے۔

Course Detail


First Aid Training ابتدائی طبی امداد Disaster Management نظامتِ حادثات
Fire Extinguisher آگ کو کنٹرول کرنا CPR (Cardio Pulmonary Resucitation)
مصنوعی سانس اور دل چلانے کا طریقہ
Shifting مریض کو شفٹ کرنا دل کا دورہ حلق میں کچھ پھنس جانا
Injury Management زخم کو بند کرنا پانی میں ڈوبنا دھماکہ