YousafAbad, Dalazak Road, Peshawar, KP, Pakistan
A man True Wealth is the good he does in this world
ہیں وہی لوگ جہاں میں اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے
خادم کا مقصد ایثار و تعاون کی ایسی مثال قائم کرنا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد خلق خدا کا خادم بن جائے
Giving is not just about making a donation. It is about making a difference
You will not attain righteousness till you spend in charity of the things you love
With faith, discipline and selfless devotion to duty, there is nothing worthwhile that you cannot achieve. مختلف سیاسی، سماجی اور سماوی آفات کے نتیجے میں آج کا دور انسانیت کی بقا اور اس کی فلاح و بہبود کے لئے بے شمار مسائل پیدا کر چکا ہے۔ ان مشکلات کی فہرست انفرادی سطح سے شروع ہو کر اجتماعی سطح کے مسائل تک کا احاطہ کرتی ہے۔
معاشرے کا تقریباً ہر فرد کسی نہ کسی طرح ان سے متاثر ہو رہا ہے، اور مسائل میں روز بروز اضافہ معاشرے پر مایوسی کی کیفیت طاری کرتا ہے۔
ان مصائب کا سامنا کرنے اور ایسی صورت حال میں سرخروئی کے حصول کے لئے معاشرتی سطح پر اپنی نیتوں کی اصلاح کرنا اور نا امیدی کو ختم کر کے پر عزم ہو جانا اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنے ہی وسائل کو بروئے کار لا کر خدمت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے ’’اپنی مدد آپ کرنا‘‘ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور یہی خادم کے وجود میں آنے کا سبب ہے۔
خادم بلا امتیاز نسل ، مذہب و سیاسی وابستگی ، خلق خدا خصوصا انسانیت کی بھلائی اور خدمت کے لئے قائم کردہ ایک خود مختار غیر سرکاری اور حکومت سے منظور شدہ یعنی رجسٹرڈ رفاہی ادارہ ہے۔ خادم کا بنیادی مقصد ، محروم ، سماجی اور ضرورتمندوں کو خوراک، صحت، چھت اور تعلیم سے متعلق بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔ مگر اس کا دائرہ کار صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ اس میں مختلف وقتی تقاضوں کو سمونے کی گنجائش موجود ہے۔
خادم کے دائرہ کار میں معاشرے کے ضرورتمند افراد کے لئے خوراک، صحت، چھت، تعلیم اور حقوق و فرائض سے آگاہی کی خدمات شامل ہے
خادم کا مقصد ایثار و تعاون کی ایسی مثال قائم کرنا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد خلق خدا کا خادم بن جائے۔
Ramzan Food Package is distributed to more than 800 families every Ramzan...
Annual Exihibition of Khadim Vocational Center...
Khadim Conducts every year Free Medical Camp for Poor and Needy People