YousafAbad, Dalazak Road, Peshawar, KP, Pakistan
خادم ویلفیئر سوسائٹی نے معاشرہ کی یتیم ، بیوہ، معذور اور ضرورتمند بہنوں کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا آغاز کیا ہے ۔جس کے ذریعے مستحق خواتین کو سلائی کڑھائی و دیگر ہنر مندی کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے گھر بار کی کفالت کا بوجھ اٹھائیں۔ خادم ووکیشنل سنٹر سے اب تک درجنوں مستحق خواتین سلائی کڑھائی کی ضروری تربیت حاصل کر کے نہ صرف خادم بلکہ سکل ڈیویلوپمنٹ کونسل سے سرکاری طورپر سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکی ہیں ۔